English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیوی اور سسرال والوں سے تنگ شوہر نے خودکشی کرلی

بھارت میں بیوی اور سسرال والوں سے تنگ شوہر نے زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 28 سالہ شخص نے بیوی اور سسرال والوں سے تنگ آکر زہر پی لیا۔ 28 سالہ منیش شرما نے زہر پینے کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

ویڈیو میں منیش شرما نے کہا کہ بیوی اور سسرال والوں سے تنگ آکر وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہے۔ منیش نے اپنے اہل خانہ سے کہا کہ میری موت کا ذمہ داری میری بیوی اور سسرال والوں کو ٹھہرایا جائے اور انہیں سزا دی جائے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ منیش شرما نے زہر پیا اور چند ہی منٹوں بعد اسے سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد منیش کی بیوی گھر چھوڑ کر میکے چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی عین وجہ معلوم نہیں ہوسکی، یہ واقعہ 5 ستمبر ہفتے کے روز پیش آیا۔ لیکن اہل خانہ کو بدھ کے روز علم ہوا کہ منیش نے خودکشی کرلی ہے کیونکہ منیش اہل خانہ سے دور اپنی بیوی کے ساتھ اکیلا رہتا تھا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں منیش شرما کی بیوی، ساس، سسر اور سالے کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد افراد کے خلاف قانون کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے