English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک زمبابوے سیریز کو جلد حتمی شکل دیے جانے کا امکان

القمر

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول زمبابوے کرکٹ بورڈ سے شیئر کر لیا جسے آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے بھی زمبابوے کرکٹ کو آگاہ کیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت اولین ترجیح ہوگی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ پاک زمبابوے سیریز کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے بائیو سیکور ماحول کے انتظامات سے بھی استفادہ کرے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی ہے، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے دیگر اراکین سے بھی بائیو سیکور ماحول کے حوالے سے مدد لی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے