English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یو ایس اوپن،25سال بعد جرمنی سیمی فائنل میں

القمر

نیویارک(جسارت نیوز)یو ایس اوپن ٹینس میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورونے کروشیا کے بورنا کورک کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، ویمنز سنگلز میں نوامی اوسکا اور جینیفر بریڈی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔یو ایس اوپن مینز سنگلز ایو نٹ کے کوارٹر فائنل میں الیگزینڈر زیورو اور کروشیاکیبورنا کورک کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا ، پہلا سیٹ بورنا کورک نے جیتا لیکن اس کے بعد الیگزینڈر زیورو نے مسلسل 3سیٹس جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔الیگزینڈرزیورو1995 میں بورس بیکر کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی ہیں۔دوسری جانب خواتین سنگلز میں جاپان کی نوامی اوسکا نے امریکی حریف شیلبی روجر کوچھ تین اور چھ چار سے ہرایا اور فائنل فور میں جگہ بنائی۔ایک اور میچ میں امریکا کی جینفر بریڈی نے قازقستان کی یولیا پوٹن ٹیسیوا کو ہرا کر پہلی بار گرینڈ سلیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے