English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاوید سلمان کی خدمات گوارد رکرکٹ کے لیے قابل تقلید ہے

القمر

(حاجی محمد حنیف حسین )سابق رکن ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادرجاوید سلمان گوادر کرکٹ اور کرکٹر کے مستقبل کے خواہاں رہے ہیں ہیںاوران کا گوادرکرکٹ میں کردار ناقابل فراموش ہے۔ گوادر کرکٹ کے لیے خدمات قابل ستائش ہے ۔ جاویدسلمان نے جس طرح کرکٹ کی بہتری کیلیے کام کیا اسی طرح ادارے کی مضبوطی کے لیے بھی دن رات محنت کی ۔ذاتی مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر نوجوا نو ں کے لیے ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کیا وہیں گوادر پی سی بی پلیئنگ رائٹس کیلیے انہوں نے انتھک محنت کی۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے ذاتی کاموں کو ترجیح نہیں دی بلکہ ادارے کے لیے اس جدوجہد میں کلیدی اور مثالی کردار ادا کیا۔ جاوید سلمان جیسے باکردار دوستوں کااپنے کلب سے تعلق ختم کرنا گوادر و بلوچستان کرکٹ کے لیے نیک شگون نہیں ۔کیونکہ ہم پہلے ہی مختلف ادارتی و دیگر کرکٹ کے گھمبیرحالات سے گزر رہے ہیںجس سے علاقائی کرکٹ زبوں حالی کا شکار ہورہی ہے۔ گوادر میں بہت کم ایسے ممبر ہیں جو متحرک ہیں۔ کرکٹ کھیل کا دائرہ اتنا وسیع نہیں کہ یہاں حالات پر جلد قابو پالیاجائے ۔ ایسے میں اگر ایک متحرک ممبر کرکٹ سے اپنا تعلق ختم کردے تو یہ باعث تشویش ہے ،جس پر غور و فکر ضروری ہے۔ جاوید سلمان کو اپنے فیصلے پہ نظر ثانی کرنی چاہیے۔ جاوید سلمان جیسے مثبت سوچ ، محنتی اور منصوبہ ساز کے حامل کردار نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ہم نے جاوید سلمان سے کافی کچھ سیکھا اور انہوں نے ہر وقت ہمیں گوادر کے روشن مستقبل کی طرف جانے اور بلاتفریق عملی اقدامات کی تلقین کی۔ اسی طرح گوادر ڈسٹرکٹ لیگ 2017 کی کامیابی میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔جاوید سلمان کی گوادر کرکٹ کے لیے خدمات پر تمام شائقین کرکٹ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے