مانچسٹر (جسارت نیوز) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج مانچسٹر کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ انگلینڈ کے ون ڈے اسکواڈ کی قیادت آئن مورگن کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم آرون فنچ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ نے پہلا میچ 2 رنز جبکہ دوسرا میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا، تیسرے میچ میں کینگروز 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 13 ستمبر اور تیسرا اور آخری 16 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
القمر
