English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج نے غلطی سے سرحدعبور کرنے والے ذہنی معذور کو شہید کر دیا

القمر

چناری (آن لائن)آزاد کشمیر کے ضلع جہلم میںذہنی معذور شخص غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گیا بھارتی فوج نے دو لانجا پوسٹ سے نہتے شہری پر گولیوں کی بو چھاڑ کرتے ہوئے اسے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے بانڈی سوچیاں ،سائیں باغ کا45سالہ شخص کامران چک ولد محمد نذیر چک جو کہ والدین کے مطابق کافی عرصے سے ذہنی طور پر معذور ہے سرحدی قصبہ پاہل ریوند زیارت پر جا رہا تھا کہ غلطی سے کنٹرول لائن کراس کر گیاجسے بھارتی فوج نے گولیوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے شہید کر دیاجس کی نعش آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک بھارتی فوج کے قبضہ میں ہے، بھارتی میڈیا نے بھی اڑی سیکٹر میں کنٹرول لائن کراس کرنے والے شخص کو بھارتی فوج کی جانب سے شہید کرنے کی تصدیق کی ہے کامران چک کے ورثاء نے تصدیق کی ہے اس کا کافی عرصہ سے ذہنی توازن خراب ہے وہ ہمیشہ ادھر ادھر گھومتا رہتا تھا انہوں نے کہا کہ جس کا ذہنی توازن ٹھیک ہو کیا وہ ایسے لائن آف کنٹرول کراس کر سکتا ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے