English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل

پشاور:خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر ردوبدل، تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویذن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہرام ترکئی کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا قلمدان سونپ دیا گیا جبکہ اکبر ایوب کو بلدیات و دیہی ترقی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق قلندر لودھی کو ریونیو کا قلمدان دے دیا گیا ہے،انور زیب کو زکو وعشر اور خلیق الرحمان کوخوراک کا قلمدان دے دیا گیا۔

کامران بنگش کو وزارت اعلیٰ تعلیم اور اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیاجبکہ ریاض خان کو ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے