English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی  مہران ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مددگار 15 کا اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے پولیس اہلکار عارف خان دونامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے کے دوران پولیس  اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے کورنگی گودام چورنگی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مددگار 15 کے اہلکار کی شہادت کے واقعہ پر ایس ایس پی کورنگی سے تمام تر ضروری پولیس اقدامات اور وقوعے میں ملوث ملزمان کے خلاف پولیس ایکشن سے متعلق تفصیلات فی الفور طلب کرلی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے