English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا، فواد چودھری

القمر

اسلام آباد آن لائن )وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چودھری فواد نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا، بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا، اقلیتیں بھی مودی سے تنگ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرنی چاہیے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی کے بھارت کو موثر طریقے سے ختم کیا اور ابھی بھارت فاشزم کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات کو ایک دہشت گرد ریاست میں تبدیل کردیا تھا اور اب پورے بھارت کو ایک انتہا پسند قوم میں تبدیل کررہا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی قیادت میں موجودہ بھارت پر بالادست ہندوتوا نظریے کا غلبہ ہے۔ چودھری فواد نے کہا کہ بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ بہترین وقت نہیں گزاررہا، نیپال اور بنگلا دیش کے ساتھ اس کے تعلقات کشیدہ تھے اور اب حالات کی کشیدگی میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی زیرقیادت حکومت نے اپنی فاشسٹ پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی محاذ پر بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے