English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈینش سائیکلسٹ 19واں ٹور ڈی فرانس کا فاتح

پیرس: خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ٹورڈی فرانس کا 19واں مرحلہ 25سالہ ڈینش سائیکلسٹ کریغ اینڈرسن نے جیت لیا۔

ڈنمارک کے سائیکلسٹ نے میدانی اور پہاڑی ٹریک پر دوسرے  رائیڈرز کے ساتھ خوب جوش، مہارت اور زور بازو دکھاکر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات  کے مطابق ٹور ڈی فرانس کے 19ویں مرحلے میں دنیا بھر کے رائیڈر نے حصہ لیا  اور ایک سو چھیاسٹھ اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ کڑا امتحان ثابت ہوا  جو  ڈینش سائیکلسٹ کریغ  نے 5گھنٹے 36منٹ میں مکمل کرلیا جبکہ لوکا میزجیک دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے