English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جونیئر ایشیا ہاکی کپ ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج شروع ہوگا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 21جنوری سے 30 جنوری 2021 ڈھاکا ، بنگلا دیش میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی جونیئر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو جدید سائنسی تکنیک سیکھانے کے لئے قومی ہاکی جونیئر کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ آج سے آرمی فزیکل فٹنس اسکول ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے