English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں اسنوکر کی سرگرمیاں بھی بحال

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کا اعلان کردیا۔پی بی ایس اے کے صدر منور شیخ اور کو چیئرمین عالمگیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 12ویںقومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی جس میں قومی رینکنگ کے 32 پلیئرز کے علاوہ3 جونیئر پلیئرز بھی شرکت کریں گے۔محمدآصف ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے، ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے انعامی رقم والے ایونٹ میں فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہویے منور شیخ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کورونا کے حوالے سے بنیادی ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا۔ پلیئرز کو از خود ٹیسٹ کرانے کو کہا گیا ہے اگر کسی پلیئر کو معالی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اس کو ٹیسٹنگ میں مدد فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے