English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان سیریزکے لیے دونوں بورڈزکی مشاورت جاری

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کرنے پر دونوں بورڈزکی مشاورت جاری ہے۔ پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں مختصر دوراینے کی سیریز کے لیے جانا تھا تاہم کوویڈ کی وجہ سے اس سیریزکوفی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے۔

جنوبی افریقہ میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے۔

نئی ونڈو نکال کراس سریزکویقینی بنایاجائے گا۔ پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے