English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 ارب 69کروڑ ڈالر ہو گیا

القمر

پاکستان کا تجارتی خسارہ 32 فیصد بڑھ گیا دسمبر کے دوران برآمدات بڑھنے کے باوجود درآمدات
میں زیادہ اضافے کے باعث تجارتی خسارے میں بھی اضافہ ہو گیا۔

برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا اور درآمدات 25.6 فیصد بڑھ گئیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے دوران اشیا کی بیرونی تجارت میں پاکستان کو 2 ارب
68 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ دسمبر سے 65 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

دسمبر کی برآمدات کا حجم دو ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال سے 36 کروڑ 40 لاکھ
ڈالر زیادہ ہے لیکن اس دوران درآمدی بل 1 ارب 2 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 3 کروڑ 50 لاکھ
ڈالر تک پہنچ گیا۔

مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر بھی پاکستان کو 12 ارب 42 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا
تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 6.4 فیصد زیادہ ہے۔

چھ ماہ کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 12 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال سے 4.9
فیصد زیادہ ہے۔
درآمدات پر 24 ارب 52 کروڑ 10 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جو پہلے سے 5.7 فیصد زیادہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے