English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناروے کی فوجی وردیاں پاکستان میں تیار ہونے لگی

پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے دنیا بھر میں دھوم مچادی
دنیا کے اہم ملک کی مسلح افواج بھی پاکستان سے وردیاں بنوالے لگی
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بتایا ہے کہ ناروے کی فوجی وردی پاکستان میں تیار ہورہی ہے۔

یورپی منڈیوں میں اس وقت ’میڈ اِن پاکستان‘ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ ناروے
کی فوج کی وردی بھی پاکستان میں تیار ہورہی ہے جو پوری قوم کیلئے فخر کا باعث ہے۔

کورونا وائرس بحران کے دوران انٹرنیشنل فیشن برانڈز نے چین، انڈیا
اور بنگلہ دیش کو چھوڑ کر دوبارہ پاکستان کا رخ کیا
جس کے بعد پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگیا۔
اس وقت پاکستان میں مشہور عالمی برانڈز کے کپڑے دھڑا دھڑ تیار ہو رہے ہیں
اور فیصل آباد میں ٹیکسٹائل کی تمام صنعتیں پوری کیسپسٹی پر چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے