مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے 7 ہزار سے زائد کشمیری نوجوان ماورائے عدالت قتل کردیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔
رپورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سینٹر نے مقبوضہ وادی میں جاری مظالم پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے بھارتی فوج نے 7 ہزار 155 معصوم کشمیریوں کو ماورائے عدالت شہید کیا۔
قابض افواج نے کشمیری نوجوانوں کی بڑی تعداد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا۔
رپورٹ میں ایسے درجنوں جعلی مقابلوں کا حوالہ دیا گیا ہے جن میں معصوم نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1989 سے اب تک مقبوضہ وادی
میں 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔
ان شہید میں 7 ہزار سے زائد سے وہ نوجوان ہیں جن کو جعلی مقابلوں اور ریاستی تحویل میں شہید کیا گیا۔
ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں
کے قتل عام پر گلوبل ہومن رائٹس واچ ڈاگ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور بھارت کی سپریم کورٹ بھی آواز بلند کرچکی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنے کے بعد برطانیہ نے بھی وادی میں انسانی حقوق کی بدترین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر پاکستان، ترکی اور آذربائیجان نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس سے پہلے دنیا کی کئی تنظیمیں بھی بھارتی فوج کے مظالم کو بے نقاب کر چکی ہیں لیکن عملی طور پر کوئی بھی ادارہ کشمیریوں کو بچانے کے لیے کچھ نہیں کر رہا۔
کشمیری عوام نے دنیا میں امن کے قیام کے زمہ دار اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار پر بھی توجہ دے۔
No related posts.
