English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چودھری سمیت 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

القمر

ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد مشکل میں پھنس گئی.
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
فواد چودھری سمیت 154 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

عظمی بخاری سمیت3لیگی رہنماوں رکنیت معطل

الیکشن کمشن نے واضح کیا کہ معطل اراکین اسمبلی ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے ۔
معطل ہونیوالے اراکین اسمبلی میں سینیٹ کے تین، قومی اسمبلی کے اڑتالیس ، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26،
بلوچستان اسمبلی کے چھ ، پنجاب اسمبلی کے 52 اور سندھ اسمبلی کے 19 اراکین شامل ہیں ۔

چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی گئی؟

معطل اراکین میں فہمیدہ مرزا، علی زیدی ، عامر لیاقت ، اکرام اللہ ناصر شاہ ، مکیش چاولہ ،
چودھری نثار، رانا افضل ، مصدق ملک ، خالد مقبول ، مائزہ حمید ، مہناز اکبر، شیزا فاطمہ،
کامران مائیکل ، شیخ روحیل اصغر، شاندانہ گلزار، فواد چودھری ، علی نواز، رحمان کانجو،
امداد پتافی ، تیمور تالپور اورسردار خان چانڈیو سمیت دیگر شامل ہیں ۔

الیکشن کمشن نے بھی فیصل واوڈا کو نوٹس کردیا

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین سینٹ ، اسپیکر قومی اسمبلی
اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو خط بھی لکھ دیئے ہیں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے