پشاور کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت میں مزید جدت لائی جارہی ہے۔
بی آر ٹی پشاور کی مزید بسیں جلد سسٹم میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے 30 کے قریب مزید نئی بسیں تیاری کے آخری مراحل میں۔
مزید 30 نئی بسیں 18 میٹر آرٹیکیولیٹڈ ہوں گی ہر بس میں 125 کے قریب مسافر بیقت وقت سفر کرسکیں گے۔
یہ نئی بسیں سسٹم میں شامل ہوتے ہی ایکسپریس روٹ پر چلائی جائیں گی۔
ایکسپریس روٹ بی آر ٹی کا مقبول ترین روٹ ہے اس وقت 128 بسیں موجودہ سسٹم میں چل رہی ہیں۔
بی آر ٹی پشاور کی بڑھتی مقبولیت اور مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں پاکستان کی پہلی تھرڈ جینریشن اور ہائبریڈ بسیں متعارف کرائی گئیں۔
بی آر ٹی سروس بلاشبہ کامیاب اور بہترین منصوبہ ہے بی آر ٹی سروس ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے بڑی سہولت ہے۔
No related posts.
