English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ایران کا سرحدی شہر تفتان گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں آگیا

تفتان سے سلیم ساسولی
پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان تیز گرد آلود ہواوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
موسم کی خرابی کے باعث معملات زندگی متاثر ہو چکے ہیں اور سڑکیں ویران پڑی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے تیز اور گرد آلود ہوائیں پاکستان کے مغربی شہر
تفتان سے بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے۔


ضلع چاغی سمیت واشک،خاران ،نوشکی ،پنجگور،قلات، مستونگ، کوئٹہ اور پشین کے اضلاع بھی
ان گرد آلود ہواوں کی لپیٹ میں آئیں گے۔
ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا سرد ہواوں کے چلنے سے تفتان سمیت ضلع چاغی
میں درجہ حرارت 10 سے 15 سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے