English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی کی جانب سے جوبائیڈن کے فیصلوں کا خیرمقدم

القمر

امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی نے نئے صدر جوبائیڈن اور ان کے فیصلوں کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
پاکستانیوں نے ملک و قوم کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
نیویارک میں متحرک سماجی کارکن شوکت جعفری نے امید ظاہر کی ہے کہ جوبائیڈن کے دور میں
پاکستان امریکا کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

شوکت جعفری نے اپنی اور کمیونیٹی کی جانب سے نئی امریکی انتظامیہ کو تعاون کی پیش کش کی ہے۔
گلگت بلتستان سوسائٹی کے چیئرمین خالد بلتی اور دیگر نے بھی جوبائیڈن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سانحہ مچھ پر نیویارک کی سماجی مذہبی شخصیات کی قونصل جنرل سے ملاقات

خالد بلتی نے کہا امریکا میں آباد گلگت بلتستان کے عوام جوبائیڈن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہیں یقین ہے کہ بائیڈن کی قیادت میں امریکا اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا۔
نسل پرستی اور مذہبی منافرت پر مبنی پالیسیوں کے خاتمے سے امریکا کا وقار بلند ہو گا۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے