English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحریہ ٹاؤن اور سندھ حکومت کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع

سندھ حکومت کی جانب سے ملیر کی زمینیں بیچنے کے معاملہ پر تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن اور سندھ حکومت
کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

قرارداد سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے جمع کرائی۔ پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جمال صدیقی
ارسلان تاج، ملک شہزاد اعوان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بحریہ کی آڑ میں سندھ کی زمینیں بیچ رہا ہے۔ سندھ کی ماؤں بیٹیوں کو
تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سندھ کے جزائر پر پی پی نے سندھ ہمارے لیے وطن ہے کے نعرے لگائے۔ آج اسی وطن
کو بیچنے میں پی پی آگے ہے۔

قراردا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملیر میں قدیمی گوٹھوں کو بحریہ کے ذریعے مسمار کرنے کی سازش بند کی جائے۔
گوٹھ والوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کاروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے