English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزارسے تجاوز کرگئی

این سی او سی کی جانب سےاعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا
وائرس سے مزید 114 افراد جاں بحق جب کہ 3 ہزار 84 افراد کورونا وائرس شکار ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی
تعداد 9 ہزار سے تجاوزکرگئی جس سےپورے ملک
میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 13 ہزار ہے۔

ملک میں گزشتہ روز38 ہزار883 ٹیسٹ کیے گئے جو کہ موجودہ وائرس کے پیش نظر ہورہے ہیں۔ پورے پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار959 ہے۔ اگر لوگ اپنے آپ کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے