کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پہلی مرتبہ طویل چھٹیاں دی گئی ہیں۔ کورونا کے خوف کی وجہ سے
شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے لیکن اب محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں پندرہ سے سترہ مئی کے درمیان موسم شدید گرم رہے گا۔ 16 اور 17
مئی کودرجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے۔
ہوا کا کم دباو بحرہ عرب کےجنوب مشرق میں برقرارہے۔ سمندرمیں بنے والا ٹروپیکل سائیکلون کراچی سے
1650 کلو میٹر کے فاصلے پرموجودہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو گہرے پانی میں نہ
جانے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ ہی منگل، بدھ اور جمعرات کا بارش کا بھی امکان ہے۔
