نوشہرہ ورکاں سے عمران حیدر بخاری
پاکستان میں شوال کے چاند پر اختلاف زیادہ تر مرکز اور پشاور میں رہتا تھا
جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں ایک روز پہلے یعنی سعودی عرب کے ساتھ عید منائی جاتی ہے۔
لیکن اس مرتبہ جس بھونڈے انداز سے عید کا اعلان رات ساڑھے گیارہ کیا ہے
اس نے چاند کی رویت کی صحت پر اختلاف کرنے کا بڑا موثر جواز فراہم کر دیا ہے۔
پنجاب کے شہر نوشہرہ ورکاں میں اس بار نئی روایت قائم کردی گئی.
نوشہرہ ورکاں میں رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود دو عیدیں منائی جارہی ہیں
شہر اور مضافات میں گزشتہ روز نمازِ عید ادا کی گئی
نوشہرہ ورکاں کے کئی مضافات میں تیس روزے رکھے گئے جہاں آج نمازِ عید ادا کی جارہی ہے
امام مسجد کا کہنا ہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے
بعد مرکزی رویت حلال کمیٹی کے عید کے اعلان کو مسترد کیا گیا ہے.
امام مسجد نے سوال کیا کہ رات ساڑھے گیارہ بجے کون سا چاند نمودار ہوتا ہے؟
نوشہرہ ورکاں کے علاقہ نتھو سیویا ، دھاروکی اور ظفرآباد میں آج نمازِ عید ادا کی جا رہی ہے
یہ اپنی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے جب پنجاب کے کسی شہر میں دو عیدیں منائی گئی ہوں.
اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں بھی مفتی منیب کی تائید کرتے ہوئے عید کی
نمازیں ہوئیں
No related posts.
