English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف کے ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی نام ای سی ایل میں شامل

القمر

حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا اب وہ بیرون ملک
کا سفر نہیں کر سکیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق تمام اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہباز شریف بیرون ملک چلے گئے تو ان کو بھی
نواز شریف کی طرح واپس لانا مشکل ہوجائے گا۔

شریف خاندان کے5 افرادپہلےسےمفرورہیں اورلندن میں بیٹھےہیں شہبازشریف کو باہرجانے دینے سے کیس متاثرہوتا ہے۔
شہبازشریف نے نواز شریف کو لانے کی بجائے خود بھاگنے کی کوشش کی جسے حکومت نے ناکام بنا دیا۔
شہبازشریف نےضمانت دی تھی کہ نوازشریف کوواپس لائیں گے۔
کیس میں تمام ملزمان کےنام پہلےسےای سی ایل پرہیں،اب شہبازشریف کانام بھی ڈال دیاگیا
ڈیل سےمتعلق میرےپاس کوئی اطلاع نہیں۔ شہباز شریف واحد لیڈر ہیں جو اپوزیشن کے دن باہراور اقتدار
کے دن ملک میں گزارنا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید کہتے ہیں نوازشریف واپس نہیں آیاتوشہبازشریف نےکہاں آناتھا۔ میرے پاس کوئی اطلاع نہیں
کہ شہبازشریف ڈیل کے نتیجے میں باہرآئے ہیں۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے بھی نظرثانی کی درخواست دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے