English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات پھر 100 کا ہندسہ پار کر گئیں

القمر

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات پھر بڑ گئی ہیں۔ کئی روز بعد ہلاکتیں 135 تک پہنچ گئیں۔ زیادہ موتیں
پنجاب اور پھر سندھ میں ہوئیں۔ بیشتر مریض وینٹی لیٹر پر تھے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں 29 ہزار 801 ٹیسٹ
ہوئے جن میں سے 2 ہزار 566 کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک میں اس وقت 67ہزار 665 کورونا کے کیسز موجود ہیں۔ خیال رہے ملک میں سب سے زیادہ اموات 203
ہوئی تھیں اس کے بعد لاک ڈاؤن کے سبب ہلاکتوں میں بتدریج کمی واقع ہوتی رہی۔ یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ
ایک ہفتہ کی طویل چھٹیاں بھی دی گئیں۔ تمام مارکیٹیں بند رکھی گئیں۔ اب تمام تجارتی سرگرمیاں بحال ہو
چکی ہیں۔ دفاتر بھی کھل گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے