English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سمندری طوفان گجرات سے ٹکرانے کے بعد کراچی کا موسم بہتر ہونے لگا

القمر

بحیرہ عرب میں بننے والا شدید ترین سمندری طوفان “تاؤتے” بھارت کے صوبے گجرات سے ٹکرانے کے
بعد کمزور ہوگیا ہے۔ سائیکلون کی شدت کے ساتھ آج تاؤتے بھارتی حدود کے سمندر میں ہی موجود رہے گا۔

شمال مشرق کی جانب بڑھتے ہوئے راجھستان لکھنؤ دہلی اور دیگر علاقوں تک ہوا کے کم دباؤ کی صورت
میں بڑھے گا۔آہستہ اہستہ شدت کم ہوکر ڈیپ ڈپریشن پھر ڈیپریشن اور ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوکر
کل شام تک ختم ہوسکتا ہے۔

اس کا اثر کراچی پر بھی پڑنا شروع ہو گیا ہے گزشتہ دو روز کے مقابلے میں آج نسبتا گرمی کم ہے لیکن پھر بھی
موسم گرم رہے گا۔ کراچی کے سمندر میں مشرق میں سرکیولیشن موجود ہے۔
سرکیولیشن شہر کی سمندری ہوائیں اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔ کل سے موسم میں بہتری اور سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی۔
بھارتی سرحد کے قریب پاکستانی علاقے ننگر پارکر اور ڈھالی میں تیز بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے