English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد 21 ہزار 774 ہو گئی

القمر

پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے مختلف حصوں
میں مجموعی طور پر خواجہ سراؤں کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 774 ہو گئی ہے۔

خواجہ سراؤں پر خیبرپختونخواہ میں حملے معمول بن چکے ہیں۔ پنجاب میں بھی چند روز کے وقفے سے انہیں
تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ابھی دو روز پہلے ہی لاہور میں 2 خواجہ سراؤں پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔

خیال رہے خواجہ سرا بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کئی ایک خواجہ سرا اعلی
تعلیم حاصل کر کے ملٹی نیشنل کمپنیز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح پولیس میں بھی انہیں
بھرتی کیا جارہا ہے۔

معاشرہ میں ان کی تصویر کا ایک ہی رخ دیکھایا جاتا رہا ہے لیکن اب خواجہ سرا اپنے مخصوص پیشے
سے ہٹ کر بھی کام کرنے لگے ہیں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے