English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلتستان کے 6 دوست دیوسائی ٹاپ پر لاپتہ ہو گئے

بلتستان سے تعلق رکھنے والے چھ دوست لاپتہ ہو گئے ہیں
تین موٹر سائیکلوں میں سوار 6 لڑکے بدھ کی علی الصبح دیوسائی ٹاپ تک گئے تھے۔ لڑکے تاحال اسکردو نہیں پہنچے نہ ہی اُن سے رابطہ ہو رہا ہے۔

لڑکوں کی تلاش میں والدین اور ٹورسٹ پولیس کے جوان دیوسائی ٹاپ گئے ہوئے ہیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ لڑکوں کے نمبر بند مل رہے ہیں ہم پریشان ہیں۔ بچوں کی تلاش میں ہماری معاونت کی جائے۔ اطلاعات کے مطابق لڑکے 2 بجے دیوسائی ٹاپ پہنچے تھے اُس کے بعد سے اُن سے رابطہ نہیں ہواہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے