English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ جموں وکشمیر میں جمعہ کو ایک گھنٹہ کے لیے بلیک آؤٹ ہو گا

القمر

جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ، بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی اور تحریک آزادی کو دبانے
کیلئے مذموم ہتھکنڈوں کے خلاف ریاست میں جمعہ رات 8بجے سے 9بجے تک مکمل بلیک آئوٹ کیا جائے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلیک آئوٹ کرنے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنمائوں اور تنظیموں
سول سوسائٹی کے گروپوں ، تاجر اور دیگر تنظیموں نے کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر سے ایک بیان میں آزادی پسند کشمیریوں سے اپیل کی ہے
کہ وہ ایک مثالی بیک آئوٹ کریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ بلیک آئوٹ کشمیریوں کی
شناخت ختم کرنے کے بھارتی ہتھکنڈوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہو گا۔ بلیک آئوٹ کا مقصد 5اگست2019
کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کوواپس لینے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق اور حق خود ارادیت دینے کے
مطالبے پر بھی زور دینا ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے