English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹر دلاور خان سینیٹ کی دفاعی پیدوار کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب

القمر

آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر دلاور خان قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے متفقہ چئیرمین منتخب ہو
گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم منڈوی والا نے کہا ہے کہ پیداواری شعبے میں سینیٹر دلاور خان کا
کافی تجربہ ہے امید ہے ان کی چئیرمین شپ میں یہ شعبہ مزید فروغ پائے گا۔ ہمیں ایسے دفاعی آلات بنانے
چاہیں جو ہم دوسرے ممالک کو بھی فروخت کرسکیں۔

سینیٹر دلاور خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر دفاعی پیداوار ذبیدہ جلال سے ملاقات کر کے تاجکستان کو اسلحہ
بھیجنے سے متعلق امور کی تفصیلات جانوں گا کیونکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں رازداری سب سے بڑا کام ہے۔

آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمین کے انتخاب کا عمل ہوا جس میں سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا
ربانی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے بین الاصوبائی رابطہ کے متفقہ چئیرمین منتخب ہوئے۔
آزاد رکن سینیٹر کہدہ بابر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متفقہ چئیرمین منتخب ہوئے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے