English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

القمر

وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شمس کالونی کی حدود میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی جے پی روڈ سی ٹی ٹی آئی کالج کے قریب پیش آیا
جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت بشیر شاہ اور اشتیاق شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے
کر آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے