English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ فنکشنل میں قبضہ مافیا اور بھتہ خوروں کی گنجائش نہیں

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ پارٹی میں قبضہ مافیا
بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں۔ کارکن تمام اضلاع کی تنظیم سازی مکمل کرکے آنے
والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مزید تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی زون رابطہ کمیٹی کے
اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بریسٹر ارشد
شر بلوچ ، ڈپٹی کنوینر سلمان فیاض ، نعیم سجاد ۔ سیکریٹری سر احمد علی اور تمام اضلاع کے صدور جنرل
سیکریٹریز ، سینئر نائب صدور اور ممبران نے شرکت کی۔

مسلم لیگ فنکشنل سندہ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا کہ ڈسپلین کے حوالے سے فنکشنل لیگ
کے دو اصول ہیں۔ کرمنل کو سپورٹ نہیں کرتے اور گروپنگ کو برداشت نہیں کرسکتے۔ لحاظہ فنکشنل لیگ میں
قبضہ مافیا، بھتہ خوروں اور جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کراچی کی عوام تیزی سے فنکشنل لیگ میں شامل ہوکر پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی
ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے اجلاس میں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی
کہ وہ پیر صاحب پگارا کا پیغام متحد سندھ مضبوط پاکستان گھر گھر پہنچاتے ہوئے کراچی کے تمام اضلاع میں
آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کردیں۔

نوجوان معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے قائداعظم محمد علی جناح نے ایم ایس ایف [ مسلم
اسٹوڈنٹس فیڈیریشن ] کو پاکستان حاصل کرنے کی جد و جہد میں ہراول دستہ سمجھا اور کامیابی حاصل کی۔
فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کراچی کا ہر شہری اپنی بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے مارا مارا پھر رہا ہے۔ پیر صاحب پگارا کے فلسفے
کے مطابق پیر صاحب پگارا کے بازو بنے اور فنکشنل لیگ کو مظبوط کریں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے