English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کی زمینوں پر قبضہ کے خلاف بحریہ ٹاؤن کراچی پر مظاہرہ

پاکستان کے سب سے بڑی تعمیراتی منصوبے بحریہ ٹائون کے خلاف سندھ ایکشن کمیٹی کی طرف سے
آج دہرنا دیا جارہا ہے۔

قوم پرست رہنما سید جلال محمود شاہ،ڈاکٹرقادرمگسی،صنعان قریشی ریاض چانڈیویوسف مستی خان
اور دیگر دھرنے میں شرکت کر رہے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے بھی دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سندھ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹائون نے قدیم گوٹھ مسمارکئے اور تاریخی مقامات پرقبضہ کیا
کرلیا ہے۔ بحریہ ٹائون منصوبہ تعمیراتی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کامجموعہ ہے۔
دھرنے کے پیش نظر بحریہ ٹائون کے مین گیٹ کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
بحریہ ٹائون کے مین گیٹ کے باہر لوگ پرامن دھرنا دینے کے لیے جمع ہورہے ہیں۔ کسی کو سندھ کے قدیم
گوٹھوں پرقبضہ ہونے نہیں دیں گے۔
بحریہ ٹاؤن متاثرین بھی اس دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں لوگوں کی شکایت ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ
واجبات کی ادائیگی کے باوجود انہیں پریشان کرتی ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے