English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں ٹرین حادثات معمول بن چکے زیادہ تر تصادم سندھ میں ہوئے

القمر

پاکستان میں ٹرین کے جان لیوا اور بڑے حادثات ذیادہ تر سندھ کے علاقوں میں ہوئے۔
چار جنوری انیس سو نوے میں سکھر کے قریب پنوں عاقل میں ٹرین حادثہ تین سو پچاس افراد کی جانیں لے گیا تھا۔

تیرہ جولائی دو ہزار پانچ کو گھوٹکی کے قریب تین ریل گاڑیاں کے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک سو چونتیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دو جولائی دو ہزار بیس شیخوپورہ کے نزدیک مسافر ٹرین اور بس کے درمیان تصادم میں کم از کم 22 افراد جان سے گئے۔ ٹرین حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔

اٹھائیس فروری دو ہزار بیس کو سندھ کے شہر روہڑی میں کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس اور ایک بس کے درمیان تصادم میں کم از کم 22 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

31اکتوبر 2019 کو رحیم یار خان میں ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے کم از کم 74 افراد جان سے گئے۔ یہ آگ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں میں لگی تھی۔

11 جولائی 2019 کو رحیم یار خان کے قریب حادثے میں کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ایک مال گاڑی سے ٹکرائی اور اس حادثے میں چوبیس مسافر جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

تین نومبر 2016 کو کراچی میں دو مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہو گئے تھے۔

دو جولائی سنہ 2015 کو گوجرانوالہ کے قریب خصوصی ٹرین کو ریلوے پل پر حادثہ پیش آیا اور ٹرین کی کچھ بوگیاں نہر میں جا گریں جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے