English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو اہم ہدایات جاری کردیں

القمر

پاکستان میں سائبر حملوں کا خطرہ ہو نے پر وفاقی حکومت نے محکموں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی کہ سپلائی چین اٹیک کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کی ہیکنگ کا خطرہ نظر آرہاہے۔ پنجاب بینک، پنجاب ریونیو اتھارٹی اور محکمہ خزانہ کے شعبہ جات کے سربراہان کو مراسلےجاری کردئے گئے ہیں۔ اور وفاقی حکومت نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و آئی جی پنجاب کو بھی مراسلے بھیجے گئے ہیں کہ وہ سائبر حملہ ہونے سے پہلے ہی خود کو محفوظ کرلیں۔وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ ہیکرز سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری کمپیوٹرز کا ڈیٹا چوری کر لیتے ہیں۔ اینٹی وائرس سپیم فائل کو  شناخت کرنے میں ناکام ہے۔ ہیکرز کئی مغربی ممالک میں بھی سپلائی چین اٹیک کے ذریعے حساس ڈیٹا چوری کر چکے ہیں۔لہذا تمام سرکاری ادارے غیر متعلقہ اور مشکوک فائلز کھولنے سے احتیاط کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے