English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم کا ٹارگٹ کلر گرفتار، ممبئی میں “را” سے تربیت لی، سی ٹی ڈی کا دعوی

القمر

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم گلبہار کے سابق
سیکٹر انچارج شمشاد خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے اسلحہ بھی قبضہ میں لینے کا دعوی کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے ملزم نے ایم کیو ایم اور حقیقی کے نو کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا
ہے۔ ملزم دو مرتبہ جیل جا چکا ہے اور سزا یافتہ ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے 1992 آپریشن کے دوران بھارت فرار ہوگیا تھا۔ ممبئی
میں راء کے افسران سے عسکری تربیت بھی لی تھی۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے یہ دعوی بھی کیا کہ ملزم کو ملکی خفیہ ایجنسی، پولیس اور مخالفین کے
قتل کا ٹاسک دیا گیا۔
خیال رہے اس سے پہلے ایم کیو ایم کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر کے اسی قسم کے دعوے کیے گئے لیکن
ان سے متعلق پھر کوئی تفصیل میڈیا کو جاری نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے