English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکار محمد علی عیسانی کی سردار عبدالر حیم سے ملاقات فنکشنل لیگ میں شمولیت

القمر

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم سے فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار محمد علی عیسانی نے فنکشنل لیگ ہاؤس میں ملاقات کرکے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد شر بلوچ ، جمشید خان ، افتخار صدیقی بھی موجود تھے ۔
ملاقات کے دوران فنکشنل لیگ کلچرل ونگ کو سندھ میں مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سردار عبد الرحیم نے محمد علی عیسانی کو فنکشنل لیگ میں شامل ہونے پر ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ سندھ کے کلچر اور تہذیب کو مزید ترقی دلانا چاہتی ہے کیونکہ وہ قوم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی جو اپنی ثقافت ، کلچر اور تہذیب سے منہ موڑ لیتی ہے ۔
سندھ کے اداکاروں اور فن سے وابستہ لوگوں کی حالتِ زار بہت خراب ہے سندھ حکومت اداکاروں اور فنکاروں کی مالی امداد کے لیے رکھے گئے کروڑوں روپے ہڑپ کرلیتی ہے جس کی وجھ سے آج بھی فن سے وابستہ لوگ کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں جس کی ہم بھرپور الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے