English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلاؤل بھٹو سے پیپلز پارٹی سندھ کے وفد کی ملاقات

القمر

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں وفد
نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلزپارٹی شعبہ
خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود تھیں۔

چیئرمین کو پی پی پی کے صوبائی وفد نے سندھ کے ساتھ ہونے والی وفاقی حکومت کی ناانصافیوں سے آگاہ کیا۔
وفد میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا،
کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مرتضی وہاب، سہیل سیال، ڈپٹی جنرل سیکریٹریز
ناصر شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، رکن قومی اسمبلی نوید قمر، عبدالقادر پٹیل، جام خان شورو اور شرجیل میمن
بھی شامل تھے۔

آپ کے پاس آپشن کیا؟
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفد نے بتایا کہ این ایف سی اور ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے سندھ کو اس کے جائز
حصے سے وفاقی حکومت نے محروم کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے حصے کا جائز پانی روک کر سندھ کو بحرانی
کیفیت میں مبتلا کردیا۔
وفاقی حکومت سندھ میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کرکے عوام کی زندگی اجیرن کررہی ہے۔ وفاقی
حکومت مسلسل سندھ کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے