ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے کے رجحان میں اضافہ، نوشہرہ ورکاں سے گرفتاریاں

نوشہرہ ورکان سے عمران حیدر بخاری

وسطی پنجاب کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے رجحان
میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ جسے دیکھو کو اپنے اردگرد کے افراد کو نفسیاتی دباؤ اور اپنی دھاگ
کے لیے فیس بک پر جدید اسلحہ کے ساتھ تصاویر شائع کر دیتا ہے۔

ایسا ہی ایک اور تازہ واقعہ نوشہرہ ورکاں کے شہریوں کی جانب سے پیش آیا لیکن تھانہ کوٹ لدھا پولیس نے
تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے جدید رائفلز بھی قبضے میں لے لیں۔

ملزمان ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے خوف و حراس پھیلاتے تھے۔ گرفتار
ملزمان میں اسد امیر حمزہ اور محمد عزیز شامل ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ کوڈ لدھا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے کی کیسی کو اجازت نہیں
دی جائے اور جس نے بھی تصاویر شیئر کیں وہ حوالات میں ہو گا۔

دیہی علاقوں کا کلچر ہی کچھ اس طرح ہے کہ لوگوں کو دبا کے رکھا جائے۔ ڈبل کیبن گاڑیوں، بڑے بڑے گھر اور
جدید اسلحہ کے ساتھ گلی محلوں کے چکر لگاؤ تاکہ کوئی سامنے کھڑے ہونے کی ہمت بھی نہ کر سکے۔

اس سے پہلے بھی متعدد گرفتاریاں کی جاچکی ہیں لیکن پھر بھی لوگ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیو
شیئر کرنے سے باز نہیں آتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں