کسی بھی جانور کی زندگی بچانے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد ریسکیو آپریشن کراچی میںکیا گیا۔
کراچی کے میمن گوٹھ میں کنویں میں دس ماہ سےپھنسےکتے اوردوبلیوں کوبچانےمیں شریک امدادی کارکن
اسے ایک منفرد آپریشن قرار دیتے ہیں۔ کیونکہ مقامی افرادمسلسل کھانا کھلا رہے تھے باحفاظت نکلانا
اولین ترجیح تھی۔

اس منفردآپریشن میں تینوں جانوروں کو کرین کے ذریعے کنویں سے نکالا گیا۔امدادی کارروائی کوعائشہ
چندریگر فاونڈیشن اور محکمہ جنگلی حیات سندھ نے مشترکہ طور پرانجام دیا۔ ملیر میمن گوٹھ میں تقریبا
ساٹھ فٹ گہرے کنویں میں دس ماہ پہلےگرنےوالےکتے کےزندہ ہونے کی اطلاع علاقہ مکینوں نےدی۔

حکام کےمطابق مقامی افراد نےدس ماہ تک کنویں میں پھنسےکتے کوکھانافراہم کیا ۔عائشہ چندریگر
فاونڈیشن کا کہنا ہے جانوروں کو زندہ سلامت باہر نکال بہت بڑا ٹاسک تھا۔ دوران آپریشن کتے کی
حالت اور کنویں کی گہرائی جانچنے کے لیے بانس کے ساتھ کیمرا لگایا گیا تو اندر دو بلیوں کی
موجودگی کا بھی انکشاف ہوا۔

کرین کے ذریعے انہیں ریسکیو کرنے کا فیصلہ ہوا اور تینوں جانوروں کو نکال لیاگیا۔
No related posts.
