ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پی ٹی آئی لیبر ڈویژن کے صدر پر مبینہ حملہ گولی کا کوئی خول نہیں‌ملا

کراچی میں گلشن معمار افغان بستی کے قریب کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف
منگھوپیر لیبر ڈویژن کے صدر عیسیٰ خان اور اہلیہ زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کےواقعے میں چھ ماہ کا بچہ محفوظ رہا زخمیوں کو طبی امداد کیلئے گلشن اقبال میں نجی
اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی عیسیٰ خان کے مطابق وہ اسپتال سے چیک اپ کرواکر فیملی کے ساتھ گھر
جا رہے تھے کہ دو موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق عیسی ٰخان کو بازو پر دو گولیاں لگی جبکہ ان کی اہلیہ کے سر پر گولی لگی۔
ایس ایس پی ضلع غربی سہائےعزیزکےمطابق فائرنگ کی جگہ سے پستول کا کوئی خول نہیں ملا۔
اس طرح‌پولیس نے بھی حملے سے متعلق تحفظات ظاہر کر دیے ہیں‌ لیکن حتمی بات تفتیش کے بعد کہی
جاسکے گی۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں