نیویارک میں شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وفاقی
وزیر سید نوید قمر سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نیویارک کے علاقے بروکلین کے مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی امریکہ کے صدر خالد اعوان کی طرف سے شہید
بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر سمیت شہریوں
کی بڑی تعداد شریک ہوئی

شرکا کا کہنا تھا بی بی شہید کی قربانی کو ہم رائیگاں نہیں جانے دیں اور اگلی حکومت دوبارہ پاکستان پیپلز
پارٹی کی ہو گی ہم بلاول کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہم ان کے ساتھ قدم سے قدم
ملا کر چلیں گے ۔
