صحابہ کرام کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے مفتی اسماعیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ مفتی اسماعیل نے طالب علم سے زیادتی کرنے ولے لاہور کے مفتی عزیز الرحمان کی حمایت میں ویڈیو بناکے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی۔
مفتی اسماعیل نے مفتی عزیز کو بدفعلی کے مکروہ عمل سے بچانے کے لیے صحابہ کرام سے بھی بدفعلی کو منصوب کیا تھا۔
مفتی اسماعیل نے کہا تھا کہ کئی صحابہ کرام سے بھی ایسی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں ان کی طرح مفتی عزیز الرحمان کو بھی معاف کردینا چاہیے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔ راولپنڈی کے عوام نے ریلوے اسکیم 7 کی جامع مسجد اقصی کے پیش امام مفتی اسماعیل طورو کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا مفتی اسماعیل نے صحابہ کرام پر بہتان لگایا ہے انہیں کتابوں کا حوالہ دینا ہو گا۔ خیال رہے میانوالی سے گرفتار کیے جانے والے مفتی عزیز الرحمان نے لاہور کے مدرسہ میں طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا ہے۔
