ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلتستان میں چراہ گاہ کے تنازعہ پر تصادم، پتھراؤ سے درجنوں‌ افراد زخمی

اسکردو سے عارف صاب
بلتستان کے علاقے کھرمنگ میں چراہ گاہ کے تنازعے پر دو علاقوں کے عوام میں تصادم ہوا ہے۔
مہدی آباد اور کتی شو کے عوام کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراو کیا گیا جس سے درجن
سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

حالات زیادہ خراب ہونا شروع ہوئے تو پھر پولیس پہنچی اور دونوں‌گروپوں‌ کو منتشر کرنے کے لیے
آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے۔ کچھ لوگوں‌ نے راہ فرار اختیار کی لیکن پھر بھی کچھ ڈنڈا
بردار افراد ڈٹے رہے.

صورت حال کنٹرول سے باہر ہونے پر اور حالات پر قابو پانے کے لیے اسکردو سٹی سے بھی پولیس نفری
منگوا لی گئی۔ آخری اطلاعات تک اسکردو شہر میں مقیم کتی شو کے عوام نے کمشنر آفس کے
سامنے دھرنا دے دیا۔
جانوروں‌کی چراہ گاہوں‌ کے معاملے پر دیہی علاقوں‌ میں‌ بعض‌ اوقات تکرار کا ہونا معمول ہے لیکن اس
مرتبہ بات بہت آگے نکل گئی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ دونوں علاقوں‌ کے عوام کو بٹھا کر مسئلہ
کا حل تلاش کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں