لاہور کی پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سبزی فروش کو سستی سبزی بیچنا مہنگا پڑ گیا۔ وقاص ولد
محمد مجید نے اپنی دکان پر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر نہیں لگائی تھی اور وہ بھنڈی 95 روپے فی کلو کے
بجائے 73 روپے کلو فروخت کر رہا تھا۔ اسی طرح ٹماٹر 50 روپے کے بجائے 25 روپے فی کلو بیچ رہا تھا۔

ملزم کو رائیونڈ پولیس نے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ 15 جون کو درج کیا گیا اور ایک
روز بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
شہریوں نے اس انوکھے مقدمہ پر حیرت کا اظہار کیا کہ عوام کو سستی سبزی بیچنے والے غریب دکاندار کو
تو گرفتار کر لیا جاتا ہے اور مہنگی چینی آٹا بیچنے والے آزاد پھر رہے ہوتے ہیں۔
No related posts.
