English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ بھر میں آج سے مزارات پر عقیدت مندوں کو حاضری کی اجازت

القمر

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے بزرگان دین کے مزارات پر عائد کی گئی پابندی اٹھائی جارہی ہے۔ سندھ
بھر میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار سمیت تمام مزار پر عقیدت مند آج سے حاضری دے سکیں گے۔

سندھ حکومت کے مطابق عقیدت مندوں کو ماسک اور سینی ٹائزر ضرور کرنا ہوگا تاکہ کورونا کا مہلک
مرض متاثر نہ کر سکے۔
تاہم کھانسی یا درجہ حرارت بڑھنے کی صورت میں کسی کو مزار پر حاضری کی اجازت نہیں ہو گی ۔

خیال رہے کورونا وائرس نے دنیا بھر کو متاثر کر رکھا ہے اس سے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے
کے لیے سب ہی کو احتیاط کرنا ہو گی۔ اسی میں سب کی بچت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے