بھارت کی شر انگیزیاں جاری ہیں پلوامہ کے بعد ڈرون حملے کا ڈرامہ رچا دیا گیا۔ ڈرون حملہ پر اجیت دول
کے خود اپنے بیان پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں ۔ SCOکانفرنس سے پہلے ہی اَجیت دول نے ڈرون حملے کا رَاگ
الاپنا شروع کر دیا۔
عین اُس وقت جب مُودی کی مقبوضہ کشمیر آل پارٹیز کا نفرنس ناکام اور ہندوستان کو سوالات کا سامنا تھا
مُودی نے ایک اور ڈرامہ رَچا دیا۔
کہیں پھر سے الیکشن کی تیاری ہے۔؟
کیا ہر الیکشن سے پہلے مُودی اورBJPاس طرح اپنے ہی لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟
ہندوستان میں لوگوں کا مُودی سے اعتماد اُٹھنے لگا۔ پلوامہ میں بھی مُودی نے اپنے ہی لوگوں کومروایا۔
CDSبپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین ائیر فورس پر ڈرون حملہ ہے۔
بپن راوت اور ہندوستانی ائیر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے۔
جنرل ببپن راوت کی بطور CDSتقرری کو باقی انڈین سروسز چیفس ایک سیاسی تقرری مانتے ہیں۔
اور ببپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت پہلے بھی کئی بار ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے۔
بھارتی ائیر فورس اور CDS بپن راوت کے درمیان سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظرِ عام پر آچکے ہیں۔
