English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے 11 ماہ میں 236 ارب روپے بیرون ملک کس نے بھجوائے؟

القمر

پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رواں مالی سال کافی منافع بخش رہا،، 11 ماہ میں 236 ارب روپے سے زائد منافع باہر بھجوایا۔ خوراک کا کاروبار کرنے والوں کا منافع 290 فیصد بڑھ گیا۔
رواں مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی طرف سے منافع کی مد میں مجموعی طور پر 1 ارب 49 کروڑ 63 لاکھ ڈالر بیرون ملک بھجوائے گئے،، جو گزشتہ سال اس عرصے سے 23 فیصد زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مئی کے اختتام تک 1 ارب 38 کروڑ 21 لاکھ ڈالر صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع کی مد میں باہر گئے،، جبکہ 11 کروڑ 42 لاکھ ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے کما کر باہر بھجوائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ منافع 31 کروڑ 80 لاکھ ڈالر پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی بینکوں اور مالیاتی اداروں نے باہر بھجوایا،، جو گزشتہ سال سے 37 فیصد زیادہ ہیں،، خوراک کا کاروبار کرنے والوں نے مجموعی طور پر 23 کروڑ 6 لاکھ ڈالر باہر بھجوائے جو گزشتہ سال سے 290 فیصد زیادہ ہیں،، کمیونیکیشن سیکٹر والوں نے پہلے سے 153 فیصد زیادہ 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر منافع باہر بھجوایا،، اور تمباکو اور سیگریٹ والوں نے منافع کی مد میں 12 کروڑ 31 لاکھ ڈالر باہر بھیجے،، جو پہلے سے 232 فیصد زیادہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے