ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام تمام اشیا زائد ریٹس پر فروخت

مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی قیمت مقرر کی جاتی ہے۔
عوام کو بنیادی اشیا مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانا بھی انتظامیہ کی ہی ذمہ داری ہے تاہم سرکاری رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں کھانے پینے کی زیادہ تر اشیا ڈی سی ریٹ سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں بیف ڈی سی کے مقرر کردہ ریٹ سے اوسطا 97 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہوا،، گھی مقررہ سرکاری ریٹ سے 50 روپے فی کلو،، دودھ 15 روپے فی کلو،، چاول اور چینی نو نو روپے فی کلو،، چکن 13 روپے فی کلو،، اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا مقررہ سرکارہ ریٹ سے اوسطا 170 روپے مہنگا فروخت ہوا۔۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے،، چینی۔۔ چاول، دودھ،، گھی،، چکن،، انڈے،، آلو،، ٹماٹر سمیت کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی ڈی سی ریٹ اور مارکیٹ کے ریٹ میں اوسطا سب سے زیادہ فرق صوبہ سندھ میں پایا گیا،، سندھ میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا ڈی سی ریٹ سے اوسطا 39.3 فیصد مہنگی فروخت ہوئیں،، پنجاب میں ڈی سی ریٹ اور مارکیٹ ریٹ میں فرق 37.5 فیصد،، اسلام آباد میں 37 فیصد،کے پی میں 30.4 فیصد اور بلوچستان میں کھانے پینے کی بنیادی اشیا کے ڈی سی اور مارکیٹ ریٹ میں 22 فیصد فرق رکارڈ کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں